ایک دن کے وقفے کے بعد پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ 6200 روپے اضافہ

Gold prices in Pakistan Today - March 10, 2026
پاکستان: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6200 روپے مہنگا ہو کر 539,562 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,316 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 462,587 روپے ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ یہ 460 روپے بڑھ کر 9,354 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5,168 ڈالر کا ہو گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










