کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا؟ اہم خبر آگئی

Will Petroleum Product Prices Increase Further? Important News Emerges
سوشل میڈیا پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اوگرا نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ ادارے کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے فی لیٹر اضافے کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھیجی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کے مطابق بعض غیر مصدقہ ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبریں پھیلائیں، جس کے بعد عوام میں تشویش پیدا ہوئی۔ اس وقت ایسی کسی تجویز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس طرح کی کوئی سمری حکومت کو بھیجی گئی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر پر یقین نہ کریں۔ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو ہی درست سمجھا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












