بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

بڑا اضافہ!!! سونے کی قیمتوں نے پھر سب کو چونکا دیا؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

11 مارچ, 2026 14:53

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مہنگا جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 19 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 88 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔