بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

11 مارچ, 2026 14:29

25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی نئی قرعہ اندازی کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

 اس قرعہ اندازی میں کئی خوش نصیب افراد نے کروڑوں روپے کے انعامات جیت لیے۔ ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی اس قرعہ اندازی کا اعلان نیشنل سیونگز کی جانب سے کیا گیا۔

25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان میں منعقد ہوئی۔ یہ اس سیریز کا ڈرا نمبر 21 تھا۔ اس قرعہ اندازی میں سب سے بڑا انعام دو افراد کے نام نکلا۔ بانڈ نمبر 163294 اور 976291 کے حامل افراد نے 3، 3 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت لیا۔

دوسرے انعام کے لیے پانچ خوش نصیب بانڈ نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔ ان نمبرز میں 124760، 396147، 669484، 784591 اور 846050 شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تیسرے درجے کے انعامات بھی دیے گئے۔ اس کی تعداد 700 رکھی گئی ہے اور ہر کامیاب بانڈ ہولڈر کو 3 لاکھ روپے ملیں گے۔

دوسری طرف 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی راولپنڈی میں ہوئی۔ یہ ڈرا نمبر 36 تھا۔ اس قرعہ اندازی میں سب سے بڑا انعام 8 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ یہ انعام بانڈ نمبر 367558 کے حامل فرد کے نام نکلا۔

دوسرے انعام کے طور پر تین خوش نصیب نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں 463623، 676830 اور 855627 شامل ہیں۔ ان تینوں بانڈ ہولڈرز کو 3، 3 کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

نیشنل سیونگز حکام کے مطابق پاکستان میں پرائز بانڈ اسکیم کئی دہائیوں سے سرمایہ کاری کا ایک محفوظ ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ اس اسکیم میں سرمایہ کار اپنی رقم محفوظ رکھتے ہوئے بڑے انعامات جیتنے کا موقع بھی حاصل کرتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔