پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

Increase in Petroleum Prices; Major Update from the Court
لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا اور وضاحت طلب کر لی ہے۔
عدالت نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے اور حکومت سے سوال کیا کہ یہ قیمتیں کس میکنزم کے تحت مقرر کی جاتی ہیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا کی سمری کی بنیاد پر نئی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے تحریری وضاحت کا مطالبہ کیا کہ حکومت کس طریقہ کار سے قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے سبب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











