ایران جنگ سے مشرقِ وسطیٰ کی سیاحتی صنعت کو یومیہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

ایران جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے سیاحت اور سفری شعبے کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، روزانہ کروڑوں ڈالر کی آمدنی ختم ہو رہی ہے، جبکہ فضائی سفر نے پورے خطے کی معیشت کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
عالمی سیاحت اور سفری صنعت کے نمایاں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ کی سیاحت اور سفر کی صنعت کو روزانہ کم از کم چھ سو ملین ڈالر کے برابر مالی نقصان ہو رہا ہے۔
ادارے کے مطابق جنگی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں واضح کمی آئی ہے، جس سے خطے کے سیاحتی مراکز اور فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
ادارے کے مطابق فضائی سفر میں رکاوٹیں، مسافروں کے اعتماد میں کمی اور خطے کے اندر سفری رابطوں میں خلل اس نقصان کی بڑی وجوہات ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ عالمی سیاحت میں اہم مقام رکھتا ہے، جہاں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا تقریباً پانچ فیصد حصہ آتا ہے جبکہ عالمی ٹرانزٹ مسافروں میں چودہ فیصد حصہ اسی خطے سے گزرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ڈرون اور میزائل امریکہ کیلئے بڑا چیلنج بن گئے، دفاعی نظام پر شدید دباؤ
جنگی صورتحال کے باعث خطے کے بڑے فضائی مراکز میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔ دبئی، ابوظبی، دوحہ اور بحرین جیسے بڑے ہوائی مراکز، جہاں عام حالات میں روزانہ تقریباً پانچ لاکھ چھبیس ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بار بار بندشوں اور انتظامی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس صورتحال نے نہ صرف عالمی فضائی سفر کو متاثر کیا بلکہ متعدد پروازوں کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ادارے کے تجزیے کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے دو ہزار چھبیس کے لیے اندازہ لگایا گیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد سے مجموعی طور پر دو سو سات ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہوگی، تاہم موجودہ جنگی حالات نے ان توقعات کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، اب تک کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
ادارے کی سربراہ گلوریا گویرا نے کہا کہ سفر اور سیاحت کا شعبہ اگرچہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ ہے لیکن یہ ماضی میں بھی بحرانوں کے بعد تیزی سے بحال ہوتا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے واضح معلومات کی فراہمی، حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط تعاون اور سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












