جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

13 مارچ, 2026 11:14

پاکستان میں مہنگائی اور عالمی اقتصادی دباؤ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق فروری 2026 میں آٹو مارکیٹ نے مثبت رجحان دکھایا۔ اس دوران گاڑیوں کی فروخت میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی فروخت 17 ہزار 121 یونٹس تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال اسی مدت میں فروخت کا حجم کم تھا۔ اس وقت صرف 12 ہزار 84 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ اس سال کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں واضح بہتری آئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں مجموعی فروخت بھی بڑھی ہے۔ اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار 489 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہے۔

موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فروری میں ایک لاکھ 57 ہزار 543 یونٹس تیار کیے گئے۔ اسی مہینے میں ان گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 59 ہزار 512 یونٹس تک پہنچ گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔