جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

13 مارچ, 2026 13:43

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 533,262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 6087 روپے سستا ہونے کے بعد 457,186 روپے پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، فی اونس سونا 71 ڈالر سستا ہو کر 5105 ڈالر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 324 روپے کم ہو کر 8,851 روپے رہ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔