گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Concerning News Regarding the Prices of Ghee and Cooking Oil
ملک میں مہنگائی کی رفتار بدستور جاری ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو 20 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تاجروں کے مطابق اضافے کے بعد گھی اور آئل کی نئی قیمت تقریباً 545 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اچانک مہنگائی نے عام صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور ترسیل کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے گھی اور آئل مہنگا ہو رہا ہے۔ سپلائی چین کے اخراجات میں اضافہ بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء پہلے ہی مہنگی تھیں۔ اب گھی اور آئل کی قیمت بڑھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ صارفین نے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









