ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ہوگئی

14 مارچ, 2026 14:29

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 8700 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 7459 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 87 ڈالرز کم ہو کر 5018 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔