اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

پاکستان کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ

15 مارچ, 2026 15:15

پاکستان نے سرکاری پنشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے اور نظام کو زیادہ مستحکم بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے بڑا قرض حاصل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پچاس کروڑ ڈالر کے مساوی قرض کی تجویز پیش کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً ایک سو چالیس ارب روپے بنتی ہے، جس کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرانا اور مستقبل میں بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل تیزی سے بڑھتے ہوئے ایک ہزار پچپن ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے قومی خزانے پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے جامع پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امارات نے پاکستان کو قرض واپسی میں مزید دو ماہ کی مہلت دے دی

اس منصوبے کو سرکاری شعبے کے پنشن نظام کی تبدیلی کا پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری اداروں میں آگاہی اور تربیتی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ نئے پنشن نظام کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق اصلاحات کے ذریعے پنشن کے نظام میں حکمرانی اور نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسا پائیدار نظام متعارف کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے، جس سے آئندہ برسوں میں سرکاری پنشن کے اخراجات کو قابو میں رکھا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پنشن نظام میں شفافیت اور استحکام لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے طے شدہ شراکتی پنشن اسکیم کی نگرانی کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک مؤثر اور پائیدار پنشن ڈھانچہ قائم کیا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔