پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

سونے کی قیمت میں آج بھی زبردست کمی ہوگئی

16 مارچ, 2026 13:04

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 1543 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 5000 ڈالر پر آ گیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر 8441 روپے پر اگئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔