منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

17 مارچ, 2026 12:51

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مہنگا جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا  857 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 5010 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔