بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

اسٹیٹ بینک نے 23 مارچ کو بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا

18 مارچ, 2026 10:03

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 مارچ کو بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دن ملک بھر کے بینک بند رہیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مالی امور پہلے ہی مکمل کر لیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی سطح پر عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ حکومت کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ اعلان جاری کیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔