بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

شہری نئے کرنسی نوٹ کیسے اور کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانیے

18 مارچ, 2026 08:58

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک بھر کے کمرشل بینکوں کو نوٹوں کی سپلائی دے دی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صارفین کو نئے نوٹ فراہم کریں۔ شہری اپنے قریبی بینک کی برانچ سے براہ راست رابطہ کر کے یہ نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ بینکوں کے اے ٹی ایمز سے بھی نئے اور صاف نوٹ نکالنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ جو افراد رمضان المبارک کے دوران بینک کا رخ کریں گے، وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تمام اہل افراد کو مساوی بنیادوں پر نوٹ فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عید قریب آتے ہی نئے نوٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے بعض اوقات قلت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔