جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں

19 مارچ, 2026 09:32

حکومت نے مراعات اور اضافی ادائیگیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر تمام اضافی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اے جی پی آر (آفس آف ایڈوانسڈ گورنمنٹ پے رول) کی طرف سے اس وقت صرف بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے اور دیگر تمام الاؤنسز اور مراعات موخر کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سخت اقدام اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات اور مالیاتی اہداف کی تکمیل کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

 حکومت چاہتی ہے کہ مقررہ بینچ مارک کے مطابق مالیاتی اہداف ہر صورت پورے ہوں، اس لیے دیگر ادائیگیوں کو معطل رکھا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔