سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - March 20, 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 8 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 6 ہزار 945 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 81 ڈالر کم ہوکر 4686 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











