بڑی ہلچل! سونے کی قیمت تاریخی بلندی کے بعد زمین بوس ہوگئی

Big Shock! Gold Prices Plummet After Reaching Historic Highs
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیز کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت گزشتہ چند گھنٹوں میں تقریباً 400 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4,500 ڈالر فی اونس کی سطح تک گر گئی ہے۔ یہ 2 فروری کے بعد سونے کی سب سے کم سطح ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال 28 جنوری 2026 کو سونے کی قیمت تاریخی طور پر 5,589 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی، یعنی اب تک تقریباً 1,000 ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی گر کر 72 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں، جس نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔ عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے شرحِ سود برقرار رکھنے یا بڑھانے کے اشارے بھی سرمایہ کاروں کو سونے سے دور کر رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








