پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کیلئے تیل کی سپلائی میں کمی کا اعلان

23 مارچ, 2026 09:54

دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی کمپنی سعودی آرامکو نے تجارتی راستوں میں رکاوٹ اور کشیدگی کے باعث ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی فراہمی کم کر دی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ سعودی آرامکو نے اپریل کے مہینے کیلئے ایشیائی خریداروں کو خام تیل کی سپلائی میں کٹوتی کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ بحری راستوں میں جاری کشیدگی اور ترسیل میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اس وقت ینبع کی بندرگاہ سے صرف مخصوص مقدار میں تیل برآمد کر رہی ہے۔ اس کٹوتی کی بنیادی وجہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ ہے، جس نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی بحری تجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ جاری رہی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، ماہرین

چونکہ ایشیائی ممالک اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے خلیجی تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، اس لیے اس سپلائی میں کمی سے ان ممالک کی معیشتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔

ینبع کی بندرگاہ جو بحیرہ احمر پر واقع ہے، اس وقت آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، لیکن وہاں سے بھی برآمدات کی شرح متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس صورتحال سے ایشیائی ریفائنریوں کو اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنی پڑے گی اور وہ تیل کے دیگر ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔