منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑی سبسڈی دی، مصدق ملک

24 مارچ, 2026 09:47

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر نمایاں سبسڈی فراہم کی ہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول کی مد میں 127 روپے ،جبکہ ڈیزل پرفی لیٹر 200 روپے سے زائد سبسڈی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو سہولت دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزرا اور مشیروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔