منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

جاپان کا تیل کے قومی ذخائر مارکیٹ میں جاری کرنے کا فیصلہ

24 مارچ, 2026 12:40

جاپان نے عالمی توانائی کے بحران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر میں تیل کے ہنگامی قومی ذخائر جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

جاپان کی وزیراعظم ثنائے تاکائیچی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک تیل کے مشترکہ اور قومی ذخائر کو مارکیٹ میں جاری کرنا شروع کر دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ایک طویل اور مفصل بیان میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت چھبیس مارچ سے قومی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے عمل کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ جاری رہی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، ماہرین

اس اقدام کا بنیادی مقصد جاپانی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات خصوصاً پیٹرول کی سپلائی میں کسی بھی قسم کے ممکنہ تعطل کو روکنا ہے۔

وزیراعظم تاکائیچی نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن و استحکام اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا عالمی برادری سمیت جاپان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ توانائی کی مستحکم ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔