ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ

Finance Minister makes an important announcement regarding petroleum products
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں توانائی کی صورتحال اور عالمی منڈی کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں اور سپلائی کا نظام مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کے دوران پیٹرول لے کر آنے والے جہازوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ اس سے آئندہ ہفتوں میں ایندھن کی فراہمی میں تسلسل برقرار رہے گا۔
محمد اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ملکی ریفائنریاں اپنی مکمل استعداد کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں کوئی کمی نہ آئے۔ حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی اور عالمی قیمتوں کے فرق کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے کام کریں اور ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












