خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

Good news on petroleum prices; sudden major drop recorded
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے امکان کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل اب 87.51 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جو 5.24 فیصد کم ہے، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 98 ڈالر فی بیرل پر دستیاب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور جغرافیائی حالات خام تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتے ہیں، اور ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی خبریں مارکیٹ میں عدم تحفظ کو کم کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم بعد میں قیمتوں میں کچھ اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












