پیٹرول پمپ مالکان کی دھمکی، ملک بھر میں فیول بحران کا خدشہ

کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کرکے پمپ ملازم کی جان لے لی
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کے لیے دوبارہ مراسلہ بھیجا گیا ہے، تاہم اس سے قبل 6 مارچ کو بھیجے گئے خط کا کوئی جواب نہیں ملا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنل، مالی اور پالیسی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اچانک پالیسی تبدیلیاں اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان مسائل کا شکار ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ ملک گیر سطح پر پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی بندش سے شدید فیول بحران پیدا ہو سکتا ہے اور اس کی تمام ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











