جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

موٹر سائیکل اور رکشے والے حکومت سے سستا پیٹرول کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

26 مارچ, 2026 09:15

حکومت نے مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 اس منصوبے کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے افراد کو سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ یہ سہولت ایک مخصوص کوٹہ سسٹم کے ذریعے دی جائے گی تاکہ واقعی مستحق افراد ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس اسکیم کا مقصد عام آدمی کے سفری اخراجات کم کرنا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو روزگار کے لیے موٹر سائیکل یا رکشہ استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے حالات میں پیٹرول کی قیمتیں عام شہری کے لیے بڑا بوجھ بن چکی ہیں، جسے کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس منصوبے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واؤچر جاری کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر پیٹرول پمپس سے رعایتی نرخوں پر پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔ پیٹرول پمپس کے لیے بھی الگ ایپ فراہم کی جائے گی تاکہ تصدیق کا عمل آسان اور شفاف رہے۔

اس نظام کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ ادارے کام مکمل کر چکے ہیں۔ ان میں اوگرا، پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت آئی ٹی شامل ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اسکیم کا باضابطہ آغاز متوقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔