پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خطرہ ٹل گیا؛ اہم اعلان ہو گیا

The threat of a petroleum products crisis averted; important announcement made
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خطرات کے پیش نظر لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنی 27 مارچ کو متوقع ہڑتال کو موخر کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کے منافع میں اضافہ حاصل کرنا تھا، تاہم موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے باعث ہڑتال ملتوی کرنا ضروری سمجھا گیا۔
صدر ایسوسی ایشن لاہور جہانزیب ملک نے بتایا کہ لاہور میں فی الحال پیٹرول پر 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر منافع دیا جا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے 8 فیصد منافع کی درخواست کی تھی۔ جنگ کی موجودہ صورتحال کے سبب ہڑتال موخر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات بھی یقینی بنائی جا چکی ہیں۔ ریفائنریز اپنی معمول کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے عوام کو ایندھن کی کمی کا خطرہ نہیں ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











