بجلی سستی ہونے والی ہے؟ حکومت کا نیا ٹیرف منصوبہ سامنے آ گیا

Will electricity become cheaper? Government unveils new tariff plan
حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا اور جدید ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن صنعتی صارفین کے لیے ’ٹائم آف یوز‘ پر مبنی ملٹی ٹیرف سسٹم لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس نظام کے تحت بجلی کی قیمت مختلف اوقات کے مطابق مقرر کی جائے گی۔ یعنی کم استعمال والے وقت میں بجلی سستی ہوگی جبکہ زیادہ طلب کے اوقات میں قیمت زیادہ ہو گی۔
اس مجوزہ نظام میں صارفین کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو نئے ٹیرف میں شامل ہوں یا پرانے نظام پر رہیں۔ اس طرح صنعتکار اپنی ضرورت کے مطابق فیصلہ کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس نظام میں دو اہم حصے ہوں گے۔ ایک فکسڈ چارجز ہوں گے جو بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کے مطابق ہوں گے، جبکہ دوسرا حصہ انرجی چارجز کا ہوگا جو اصل پیداواری لاگت کے حساب سے طے کیے جائیں گے۔
اس اقدام سے صنعتکار سستے اوقات میں زیادہ بجلی استعمال کریں گے، جس سے ان کے اخراجات کم ہوں گے۔ اس کے ساتھ بجلی کے نظام پر دباؤ بھی کم ہوگا اور لوڈ مینجمنٹ بہتر ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت میں بھی کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ حکومت مختلف صنعتی تنظیموں، چیمبرز آف کامرس اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت بھی کر رہی ہے تاکہ ایک قابل عمل اور متوازن پالیسی تیار کی جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












