سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold prices in Pakistan Today - March 27, 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 858 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 601 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 7ہزار454روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4445 ڈالرپرآگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










