پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق مشیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

30 مارچ, 2026 12:58

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ذخائر کے حوالے سے پیدا شدہ تمام خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔

 مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اہم توانائی کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں پہلے یہ ذخائر 24 دن کے لیے کافی تھے، اب یہ چار ہفتے یعنی 28 دن کے لیے پورے ملک میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے سپلائی مکمل طور پر برقرار رہے گی اور کسی بھی شہر یا علاقے میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے توانائی کے شعبے کے استحکام کے لیے 1.25 ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توانائی کے استعمال میں اعتدال اختیار کریں تاکہ ملکی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ذخائر کی صورتحال میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ دفاعی اور معاشی ماہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں اضافے کو ملکی سلامتی اور معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔