پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

30 مارچ, 2026 13:00

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 524 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 532 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔