منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ کمپنی کا اہم اعلان

31 مارچ, 2026 09:07

ملک کی معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5.3 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی نے اس فیصلے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بڑھانے، جدید مشینری لگانے اور آپریشنز کو خودکار بنانے کے لیے کی جائے گی۔ اس منصوبے کے بعد کمپنی کی سالانہ پیداوار کی صلاحیت بڑھ کر 20 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 39 فیصد اضافہ ہے، جس سے کمپنی کی آمدن اور منافع میں بھی بہتری آنے کا امکان ہے۔

اٹلس ہونڈا 1962 میں قائم ہوئی تھی اور آج بھی پاکستان میں موٹر سائیکل اور اس کے اسپیئر پارٹس کی تیاری میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ کمپنی کی مصنوعات کو ایندھن کی بچت اور پائیداری کے حوالے سے صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے حال ہی میں ہونڈا پریڈیٹر کا نیا ورژن بھی متعارف کروایا ہے۔ یہ ماڈل خاص طور پر فیول ایفی شنسی اور آرام دہ سفر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تاہم اس نئے ورژن میں انجن، پرفارمنس یا دیگر تکنیکی خصوصیات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئے ماڈل میں صرف گرافکس اور اسٹیکرز کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی شکل و صورت پہلے جیسی ہی رکھی گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔