منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

دبئی کے ولی عہد کا تاجروں کیلئے ایک ارب درہم امدادی پیکج کا اعلان

31 مارچ, 2026 10:54

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے شہر کے تاجروں کے لیے ایک ارب درہم کے وسیع مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

خلیج ٹائمزکے مطابق یہ پیکج یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا اور آئندہ تین سے چھ ماہ تک کاروباری افراد کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔


اس حوالے سے دبئی کے ولی عہد کا کہنا ہے کہ دبئی حکومت کا مقصد کاروباری برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے۔ تمام مشکلات میں ہم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیکج کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی امداد اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کا مقصد مقامی اقتصادی استحکام برقرار رکھنا اور تاجروں کو کسی بھی مالی مشکلات سے بچانا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔