منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری؛ اوگرا کا اہم فیصلہ

31 مارچ, 2026 09:37

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایل پی جی کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی سیکٹر کی نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں فیلڈ انسپکشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اوگرا نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کارروائی کریں۔

اوگرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2026 کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 225 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم مارکیٹ میں اس کی قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے، جو کہ واضح طور پر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسی طرح گھریلو ایل پی جی سلنڈر، جس کی سرکاری قیمت 2665 روپے مقرر ہے، مارکیٹ میں تقریباً 5 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس صورتحال پر اوگرا نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی کمپنی یا ڈیلر کو مقررہ قیمت سے زائد وصولی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 اوگرا نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔