منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولرسسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

31 مارچ, 2026 11:42

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو نئے مطالبات کی فہرست پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے ٹیکس ہدف میں 1,600 ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی ہے۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی موجودہ صفر فیصد شرح میں اضافہ کیا جائے، جبکہ سولر سسٹم صارفین پر بھی 18 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے۔ ادارے نے نئے گھروں پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے چھوٹے کاروباروں اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ نئے بجٹ میں ٹیکس ہدف 15,600 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ گزشتہ سال کا ٹیکس ہدف 14,131 ارب روپے تھا، جسے کم کرکے 13,979 ارب روپے رکھا گیا تھا، مگر 8 ماہ میں 428 ارب روپے کی کمی سامنے آئی۔

حکام ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی میں کمی 600 ارب روپے سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مارچ میں اب تک 865 ارب روپے کی وصولی ہوئی، جبکہ ہدف 1,367 ارب روپے تھا۔ مہنگے تیل اور عالمی جنگ کی وجہ سے درآمدات متاثر ہوئیں اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔