منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

جاری جنگ سے مہنگائی ناقابل برداشت اور عالمی معیشت سست ہو جائے گی، آئی ایم ایف

31 مارچ, 2026 11:59

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈز کے ماہرینِ معاشیات نے مشرق وسطیٰ کی جنگ توانائی، تجارت اور مالیات کو کیسے متاثر کر رہی ہے کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کے باعث دنیا کو یومیہ 20 ملین بیرل تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے توانائی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز کا چینی کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ، معیشت کے لیے ناگزیر قرار

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایشیا اور یورپ کے وہ ممالک جو توانائی کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ خوراک اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے ممالک میں غذائی عدم تحفظ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بحران کا دورانیہ جتنا طویل ہوگا، عالمی سپلائی چین اور بنیادی ڈھانچے کو اتنا ہی زیادہ نقصان پہنچے گا۔

فنڈ نے متاثرہ رکن ممالک کو پالیسی مشورے اور مالی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اپریل میں ہونے والے اجلاسوں میں مزید تفصیلی جائزہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔