مودی کا ‘شائننگ انڈیا’ زمیں بوس، بھارتی معیشت بدترین بحران کا شکار

بھارت کے نام نہاد ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غلط معاشی پالیسیوں کے باعث بھارتی حصص بازار مارچ 2020 کے بعد اپنی بدترین سطح پر گر گئے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے شائننگ انڈیا کے بلند و بانگ نعرے زمینی حقائق کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ نے بھارتی معیشت پر بدترین منفی اثرات مرتب کئے ہیں، جس سے مودی سرکار کے ترقی کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث بھارتی شیئرز میں مارچ 2020 کے بعد کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں سنگین ترین گیس بحران، پیٹرول نایاب، امریکی جریدے کی مودی پر تنقید
پاک بھارت کشیدگی، امریکی تجارتی دباؤ اور ایران جنگ کے اثرات کی وجہ سے بھارتی بینکوں کے حصص میں 2.5 فیصد تک کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے بھارت کے نجی شعبے کو بھی شدید متاثر کیا ہے، جو گزشتہ تین سالوں کی کمزور ترین شرحِ نمو پر پہنچ چکا ہے۔ بھارتی معیشت کی ترقی کی رفتار یعنی جی ڈی پی نمو بھی 8.4 فیصد سے کم ہو کر 7.8 فیصد رہ گئی ہے۔
مزید برآں، آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جس سے بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.3 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور حکام نے اس میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی نااہلی اور دوغلی پالیسیوں نے ملک کو توانائی، کرنسی اور ترسیلاتِ زر کے سنگین بحران میں دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار اب بھارت سے اپنا رخ موڑ رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










