جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

دودھ کی فی لیٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ؛ نوٹیفکیشن جاری

01 اپریل, 2026 08:40

کراچی میں دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 یہ فیصلہ کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد شہر میں دودھ کی نئی سرکاری قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں کا تعین مختلف سطحوں پر الگ الگ کیا گیا ہے۔ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل سطح پر یہ قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ریٹیل سطح پر شہریوں کو دودھ 240 روپے فی لیٹر کے حساب سے ملے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔