جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

01 اپریل, 2026 13:59

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا  13 ہزار 117 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی 200 روپے فی تولہ مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سو نے کے نرخ میں 153 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4713 ڈالر ہو گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔