جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پنجاب حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز بڑھانے کا فیصلہ

01 اپریل, 2026 13:52

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں شہر میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس کے تحت نئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے جاری کیے جانے والے این او سی کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ یعنی جو بھی نیا فلنگ اسٹیشن بنایا جائے گا، وہاں کم از کم دو الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس لگانا لازمی ہوگا۔ اس پالیسی کا اطلاق بتدریج صوبے کے دیگر شہروں میں بھی کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ پیٹرول بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں کا رجحان تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے چارجنگ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی اسکیم میں بھی نئی شرط شامل کی گئی ہے۔ اس کے تحت جو کمپنیاں 20 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کریں گی، انہیں چارجنگ اسٹیشنز مفت لگانے ہوں گے۔

 حکام کا دعویٰ ہے کہ اس اسکیم کی تکمیل کے بعد 50 سے زائد چارجنگ اسٹیشنز شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔