جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار سے متجاوز

01 اپریل, 2026 13:24

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے چار ہزار پوائنٹس سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا ایک غیر معمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 4502 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے بیان سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کی تیزی نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس غیر معمولی تیزی کی وجہ ملکی معیشت میں استحکام کے آثار اور بڑے سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد ہے۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ انڈیکس کی اس لمبی اڑان سے نہ صرف ملکی معیشت کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہو رہا ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی پاکستان کی جانب مبذول ہو رہی ہے۔

اگر تیزی کا یہ تسلسل برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید نئی بلندیاں چھو سکتی ہے۔ فی الحال مارکیٹ میں مختلف شعبوں خصوصاً توانائی اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔