وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات سے عوام کو 129 ارب روپے کا ریلیف

Relief Package for Low-Income Groups; Government Announces Major Decisions
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوامی ریلیف اور کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت مکمل کریں اور حتمی تجاویز جلد پیش کریں تاکہ عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اور مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں مشکل مگر ضروری کٹوتیاں کی ہیں۔ کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو مجموعی طور پر 129 ارب روپے کا ریلیف دیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے کے لیے مناسب ذخائر موجود ہیں اور طلب و رسد کی نگرانی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، عطا تارڑ، علی پرویز ملک اور اویس لغاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












