جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سولر سسٹم صارفین خبردار!!! حکومت کا بڑا فیصلہ

01 اپریل, 2026 14:15

وفاقی حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب اضافی سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ صارفین زیادہ متاثر ہوں گے جنہوں نے منظور شدہ حد سے زیادہ پینلز لگا رکھے ہیں۔ یہ قدم معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اب صارفین کے کنکشن پر ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک لاگو کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت اضافی پیداوار کو الگ سے دیکھا جائے گا۔ اگر کوئی صارف مقررہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے تو اسے اس پر کسی قسم کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔ پہلے ایسے صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے تحت کچھ ریلیف مل جاتا تھا، لیکن اب اس سہولت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اضافی پیدا ہونے والی بجلی کو "صفر یونٹس” کے طور پر ظاہر کیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارف کو صرف منظور شدہ یونٹس تک ہی کریڈٹ ملے گا۔ اس سے زیادہ پیدا ہونے والی بجلی کا کوئی حساب نہیں رکھا جائے گا اور نہ ہی اس پر کوئی ادائیگی کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔