جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

بجلی بلوں کا نیا فارمولا تیار؛ ماہانہ 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

02 اپریل, 2026 09:52

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کے ٹیرف کے نظام میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بل بنانے کا طریقہ بدل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے نیا ٹیرف ڈھانچہ منظور کیا ہے۔ اس نئے نظام کے بعد بجلی کا بل صرف استعمال شدہ یونٹس پر نہیں بلکہ منظور شدہ لوڈ پر بھی منحصر ہوگا۔

نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز اب یونٹس کے بجائے صارف کے کنکشن کے لوڈ کی بنیاد پر لگائے جائیں گے۔ یہ نظام جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔

اس سے پہلے فکسڈ چارجز زیادہ تر 300 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والوں پر لگتے تھے۔ لیکن اب 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی یہ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

نئے قواعد کے مطابق فکسڈ چارجز 200 روپے سے لے کر 675 روپے فی کلو واٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر ان صارفین پر پڑے گا جن کا منظور شدہ لوڈ زیادہ ہے لیکن بجلی کا استعمال کم ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی گھر کا لوڈ 5 کلو واٹ ہے تو پہلے زیادہ سے زیادہ 1000 روپے فکسڈ چارجز ادا کرنے پڑتے تھے۔ لیکن اب یہی صارف تقریباً 3375 روپے ماہانہ صرف فکسڈ چارجز کی مد میں ادا کرے گا، چاہے وہ بجلی کم استعمال کرے یا نہ کرے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔