جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

02 اپریل, 2026 13:28

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونا 6087 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 71 ڈالر کی کمی کے بعد 4642 ڈالر پر آ گیا، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 7634 روپے ہو گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔