اسمارٹ میٹر کی نئی قیمت سامنے آگئی، صارفین کیلئے آسان پیکیج تیار

لاہور: بجلی صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، لیسکو نے اسمارٹ میٹرز کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نیا پیکیج متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کی قیمت کم کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
لیسکو کے اعلامیے کے مطابق سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت اب 11 ہزار 665 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک مکمل پیکیج بھی متعارف کرایا ہے۔ اس پیکیج میں میٹر کے ساتھ 10 میٹر تک سروس کیبل بھی شامل ہوگی۔
اس طرح اسمارٹ میٹر اور کیبل ملا کر مجموعی لاگت تقریباً 17 ہزار 700 روپے بنے گی۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی صارف کو 10 میٹر سے زیادہ کیبل درکار ہو، تو اضافی کیبل کے چارجز الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔
سی ای او لیسکو نے بتایا کہ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے میٹرز کی قیمت کم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریڈنگ میں انسانی غلطیوں کا خاتمہ ہوگا اور صارفین کو درست بل مل سکیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












