جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

03 اپریل, 2026 09:42

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل ایک ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔