جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

03 اپریل, 2026 13:41

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جیولرز کے مطابق آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 3,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4,90,362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,915 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 4,20,406 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چاندی کے فی تولہ نرخ میں 160 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 7,794 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 4,676 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔