توانائی بحران؛ گیس بندش کا نیا شیڈول سامنے آگیا

Energy crisis; new gas shutdown schedule has been announced
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے کئی حصوں میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گیس بند رکھی جائے گی، جبکہ شام کے وقت 3 بجے سے 6 بجے تک بھی سپلائی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بھی گیس کی بندش جاری رہے گی۔ رات 10 بجے سے صبح 5:30 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ اس طویل دورانیے کی بندش کی وجہ سے گھریلو صارفین کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے، خاص طور پر کھانا پکانے کے اوقات میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی پہلے ہی متاثر ہے۔ ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے کئی بلاکس میں گیس کی سپلائی معطل رہی، جس سے صبح کے وقت شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔ اسی طرح ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں بھی گیس کی کمی یا بندش کی شکایات سامنے آئیں۔
دیگر علاقوں جیسے گلشن اقبال، ناظم آباد، گارڈن اور لیاقت آباد میں بھی گیس لوڈشیڈنگ کی گئی، جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










