جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

06 اپریل, 2026 13:43

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا  943 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہو کر 7 ہزار 744 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 687 ڈالر کا ہو گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔