جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

06 اپریل, 2026 13:14

حکومت نے پیٹرول کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیشگی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ نئے نظام کے تحت شہریوں کے لیے ذاتی گاڑیوں پر پیٹرول کا مخصوص کوٹہ مقرر کیا جا سکتا ہے۔ اس سے غیر ضروری ذخیرہ اندوزی اور بے جا استعمال کو روکا جا سکے گا۔

وزارت آئی ٹی نے اس منصوبے پر عملی کام مکمل کر لیا ہے۔ پیٹرول پمپس کو خصوصی موبائل فون فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک جدید ایپلی کیشن انسٹال ہوگی۔ اس ایپ کے ذریعے فیول کی فروخت اور دستیابی کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ایپ کی ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے اور یہ نظام جلد نافذ کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق ہر پیٹرول پمپ کو دیا جانے والا موبائل فون تقریباً 72 ہزار روپے مالیت کا ہوگا۔ ان فونز کی لاگت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔ اس اقدام سے حکومت کو فیول سپلائی کی نگرانی میں مدد ملے گی اور کسی بھی قلت کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے شفافیت بڑھے گی اور صارفین کو بھی بہتر سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔